7

تکفیری دہشت گرد پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بناناہے، سربراہ حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

  • News cod : 8727
  • 22 ژانویه 2021 - 0:02
تکفیری دہشت گرد پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بناناہے، سربراہ حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے جمعرات کو بغداد کے مرکز میں واقع الطیران اسکوائر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے ناظم اعلی اور حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی نے جمعرات کو بغداد کے مرکز میں واقع الطیران اسکوائر پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیامبر اسلام نے سب سے پہلے انسانیت سکھائی جو اسلام کی ترقی کا سبب بنی لیکن آج دیکھیں اسلام دشمن قوتیں انسانیت کا بے دردی سے خون بہا رہی ہے،عراق میں تکفیری دہشت گردی پھر سے سر اٹھا رہی ہےاور انکا مقصد عراق کو نا امن بناناہے۔

علامہ سید مرید نقوی نے اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا ہم مظلوم عراقیوں کے غم میں ان کے برابر کے شریک ہیں بغداد میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے بے گناہ لوگوں کا خون بہایا گیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8727