13

بغداد میں خود کش حملے اور بے گناہوں کا قتل عام مری ہوئی داعش کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، امام جمعہ نیویارک

  • News cod : 8739
  • 22 ژانویه 2021 - 1:10
بغداد میں خود کش حملے اور بے گناہوں کا قتل عام مری ہوئی داعش کو زندہ کرنے کی ناکام کوشش ہے، امام جمعہ نیویارک
انہوں نے کہا سعود و یہود نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا رکھی ہے ان دونوں کے شر سے اللہ ہم سب کو بچائے ۔ بغداد کے بے گناہ 30 لوگوں کی شہادت کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، داعش کو جو ذلت عراق اور شام میں اٹھانی پڑی القاعدہ و طالبان کو جو خفت افغانستان و پاکستان میں اٹھانی پڑی۔ جو رسوائی سعودی عرب کو یمن اور نائیجیریا میں ہوئی ان سب کا بدلہ سعود و یہود شیعوں کو مار کر لینا چاہتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نیویارک علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا ہے کہ بغداد میں خودکش حملے اور ابو غریب میں بے گناہ غریبوں کا قتل عام اور مچھ میں ہزارہ کی نسل کشی ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں۔ صیہونی طاقتیں ہر جگہ سے شکست کھا رہی ہیں اور سعودی فرمانرواؤں کے چراغ وانوں سے لو ہمیشہ کیلئے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا سعود و یہود نے دنیا بھر میں کھلبلی مچا رکھی ہے ان دونوں کے شر سے اللہ ہم سب کو بچائے ۔ بغداد کے بے گناہ 30 لوگوں کی شہادت کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، داعش کو جو ذلت عراق اور شام میں اٹھانی پڑی القاعدہ و طالبان کو جو خفت افغانستان و پاکستان میں اٹھانی پڑی۔ جو رسوائی سعودی عرب کو یمن اور نائیجیریا میں ہوئی ان سب کا بدلہ سعود و یہود شیعوں کو مار کر لینا چاہتے ہیں۔ انشاءللہ دنیا دہشت گردوں کا قبرستان بنے گی۔ اور مظلوموں کی نصرت اللہ فرمائیگا۔

حوزہ علمیہ المہدی کے سربراہ نے کہا دنیا کی آنکھیں کھل گئی ہیں اور اب اسرائیل و سعودی گڑھ جوڑ منظر عام پر آچکا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا دنیا کورونا سے مر رہی ہے اور یہ بے دیں خود کش حملے کر رہے ہیں۔

۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=8739