12

قرآن دنیوی اوراخروی زندگیوں کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

  • News cod : 9289
  • 29 ژانویه 2021 - 18:25
قرآن دنیوی اوراخروی زندگیوں کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے،ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ قرآن ذکر عظیم اور ایک بہترین عبادت ہے۔ دنیاوی زندگی کی کامیابی کے لئے سوشل سائنسز جبکہ قرآن دنیوی اوراخروی زندگیوں کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کے ”الہدایہ“ ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ترجمہ و تفسیر کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن ذکر عظیم اور ایک بہترین عبادت ہے۔ دنیاوی زندگی کی کامیابی کے لئے سوشل سائنسز جبکہ قرآن دنیوی اوراخروی زندگیوں کے لئے کامیابی کی ضمانت ہے۔ منہاج القرآن فی زمانہ خدمتِ قرآن اور علوم القرآن کی ترویج و اشاعت کی سب سے بڑی علمی، تحقیقی، تربیتی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پانچ ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جو قرآنی انسائیکلوپیڈیا تالیف کیا ہے اس سے دنیا بھر میں مسلم، غیر مسلم سکالر اور عام شہری استفادہ کررہے ہیں۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے دنیا کی دس زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم ہو چکے ہیں جن میں انگریزی، نارویجن، گریک، سندھی، ہندی زبانیں شامل ہیں جبکہ ڈینش، فرنچ، بنگالی اور پشتو زبانوں میں تراجم تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ اردو میں تالیف کیے گئے قرآنک انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی، ہندی اور عربی زبانوں میں بھی تراجم ہو چکے ہیں۔ اختتامی تقریب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، عائشہ شبیر، انیلاالیاس، کلثوم طفیل، عائشہ مبشر نے بھی خطاب کیا۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9289