20

وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا

  • News cod : 9573
  • 04 فوریه 2021 - 11:44
وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح آج ہوگا
وفاق ٹائمز کی اردو سائٹ اور سوشل میڈیا گروپ میں مختلف اخبار کی اشاعت کے علاوہ قارئین کو حالات حاضرہ سمیت علماء کرام اور مجتہدین عظام کے بیانات سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا

وفاق ٹائمز/وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیر اہتمام وفاق ٹائمز کی اردو ویب سائٹ کا، آج یوم ولادت باسعادت حضرت فاطمہ(س) دخت رسول (ص)اور عشرہ فجر انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے رسمی طور پر افتتاح کیا جارہا ہے۔

اس تقریب سے پاکستان کے مختلف دینی اداروں کے نمائندے مختصر خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ اس تقریب میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سمیت پاکستان کے علمائے کرام ،مذہبی اور سیاسی شخصیات جو کہ دینی اور سیاسی مراکز کے مدیر ہیں، کے ویڈیو اور مکتوب پیغامات کے کچھ منتخب حصے تقریب کے دوران نشر کئے جائیں گے۔بعد ازاں ان پیغامات کو وفاق ٹائمز کی سائٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اس تقریب میں، جو کہ ادارہ صحت کے حفاظتی اصولوں کی رعایت کرتے ہوئے منعقد کی جا رہی ہے،محدود تعداد میں برجستہ شخصیات شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ اس پروگرام کو “وفاق ٹائمز” کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا گروپس سے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی اردو سائٹ اور سوشل میڈیا گروپ میں مختلف اخبار کی اشاعت کے علاوہ قارئین کو حالات حاضرہ سمیت علماء کرام اور مجتہدین عظام کے بیانات سے وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جاتا رہے گا ، اس کے علاوہ اردو زبان میں خصوصی نشستوں کا انعقاد بھی اس ویب سائٹ کی سرگرمیوں کا حصہ ہے۔

اب تک اس سائٹ کے توسط سے انجام پانے والی سرگرمیوں کو برصغیر کے ذرائع ابلاغ اور شخصیات میں کافی پذیرائی ملی ہے۔

وفاق ٹائمز کی سائٹ ملاحظہ فرمائیں https://wifaqtimes.com

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=9573