34

محمد علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو تھے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان

  • News cod : 10936
  • 19 فوریه 2021 - 1:11
محمد علی سدپارہ پاکستان کا ہیرو تھے، صدر جامعہ روحانیت بلتستان
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے صدر حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے ممتاز کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی وفات کی خبر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ کی وفات کی اطلاع سے دل مغموم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہاڑوں کا بیٹا پہاڑوں کی گود میں ہی جا سویا، یقیناً محمد علی سدپارہ نے ملک کا نام روشن کیا اور اس سفر کا ریکارڈ بھی تسلیم کیا جانا چاہیئے کہ انہوں نے چوٹی تو فتح کی، جبکہ ان کی وفات واپسی پر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شخصیات مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔

دنیاکے بلند ترین چونٹیوں پر پرچم حضرت عباس (ع) کو لہرانے والا قومی ہیرومحمد علی سدپارہ کے انتقال پر پورےپاکستان بلخصوص ارض بلتستان کے غیور عوام اور ان کے سوگوارں کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=10936