26

سربراہ حوزہائے علمیہ ایران کی آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی سے ملاقات

  • News cod : 20492
  • 03 آگوست 2021 - 13:56
سربراہ حوزہائے علمیہ ایران کی آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی سے ملاقات
حوزہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں حاضر ہو کر اس مرجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی۔

وفاق ٹائمز|حوزہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں حاضر ہو کر اس مرجع تقلید سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سربراہ حوزہائے علمیہ قم نے اس ملاقات میں عید غدیر کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرنے کے بعد حوزہ علمیہ کی صورتحال اور جدید تعلیمی سال میں طلاب کے دروس کے انعقاد کے سلسلہ میں آیت اللہ صافی گلپایگانی کو بریفنگ دی۔

آیت اللہ صافی گلپائگانی نے بھی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلاب اور اساتذہ کی علمی توانائیوں میں ترقی و پیشرفت کی تاکید کرتے ہوئے انہیں حوزہ علمیہ کے پروگراموں کے سلسلہ میں مفید مشورے دئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=20492