وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈاکٹر عبد القدیر خان نے پاکستان کی جوہری صلاحیت کو بڑھاتے ہوئے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا بھر میں اسلامہ جمہوریہ پاکستان کو اسلامی ایٹمی ملک بنانے کا سہرا ڈاکٹر عبد القدیر خان کے سر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدا لقدیر نے ملکی سلامتی و دفاع کو مظبوط بناتے ہوئے بیرونی جارحیت سے نمٹنے کیلئے ملک کو تقویت فراہم کی اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی و مثالی کر دار ادا کیا ۔ علامہ ساجد نقوی نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کی وفات پر بھی دکھ و افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم سردار سکندر حیات مثبت سوچ و فکر رکھتے تھے اورانہوں نے ہمیشہ اصول پرستی،حق گوئی اور حق کی سیاست کا علم بلند کیا۔
انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کیلئے سردار سکندر حیات کی خدمات کو ہمیشہ یار دکھا جائےگا،سردار سکندر حیات نے ریاست آزاد کشمیر کے عوام کی جو خدمت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے،آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سیدساجد علی نقوی نے ایٹمی سائنسدان ،محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیرخان اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کے لواحقین و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں،علامہ ساجد نقوی نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی












