قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

04اکتبر
لاکھوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا آسان نہیں یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا،قائد ملت جعفریہ

لاکھوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا آسان نہیں یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا،قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ 1989ء سے آئے ہوئے لاکھوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو ڈیپورٹ کرنا آسان نہیں یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا اس لئے کہ روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان آتے ہیں جن کے پاس کسی قسم کی قانونی سفری دستاویزات نہیں ہوتیں جس کے منفی اثرات ملک پر پڑتے ہیں جس کا خاتمہ ضروری ہے

30آوریل
ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروںکی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ

ملکی اقتصادی ترقی و خوشحالی مزدوروںکی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں، قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہناتھا کہ ہر انسان آزاد ہے اس کا ہر جائزہ عمل محترم ہے جس کا معاوضہ لازم ہے ، اسلام محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور مناسب معاوضے کی ادائیگی پر بہت زور دیتا ہے۔

14آوریل
شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی، اسرائیلی پرچم نذر آتش

شیعہ علماءکونسل کے زیر اہتمام القدس ریلی، اسرائیلی پرچم نذر آتش

ریلی کے شرکاءنے متنازع فوجداری بل 2021 اور صرف ایک ہی مکتبہ فکر کے ترجمان تعلیمی نصاب کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ زبردستی منظور کی گئی کسی بھی قانون سازی کو تسلیم نہیں کریں گے ۔حکومت تمام مسالک کے لئے قابل قبول نصاب تعلیم تشکیل دے ۔

21فوریه
امام عالی ؑ مقام کی تحریک کربلا سے آج بھی آ زادی و حریت کی تحریکیں استفادہ کررہی ہیں، قائدملت جعفریہ

امام عالی ؑ مقام کی تحریک کربلا سے آج بھی آ زادی و حریت کی تحریکیں استفادہ کررہی ہیں، قائدملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام عالی مقام کی بے مثال قربانی اور تحریک کربلا سے آج بھی دنیائے عالم میں چلنی والی آزادی و حریت کی تحریکیں استفادہ کررہی ہیں، دنیا میں جو طبقات فرسودہ‘ غیر منصفانہ‘ ظالمانہ اور‘ آمرانہ نظاموں کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں

12فوریه
معاشی بوجھ بے روزگار اورغریب عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقے پر ڈالا جائے، قائد ملت جعفریہ

معاشی بوجھ بے روزگار اورغریب عوام کی بجائے مراعات یافتہ طبقے پر ڈالا جائے، قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ملک کو جو آج معاشی ایمرجنسی کا سامنا ہے یہ سب کچھ اچانک نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ حقیقت کو نظر انداز کرنے، بہتر انداز میں پالیسیاں مرتب نہ کرنے اور معاملات کو بگاڑنے کے سبب ہوا، اسی وجہ سے انتہائی مشکل ترین معاشی صورتحال میں آئی ایم ایف کے ساتھ ا س کی شرائط پر معاہدہ کیا جارہاہے۔

30ژانویه
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کے پی میں دہشت گردی واقعات پر افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کے پی میں دہشت گردی واقعات پر افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے مزید کہا کہ ہم سانحہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے واقع پر مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جوڈیشل کمیشن کا تسلسل سے مطالبہ کرتے رہے تاکہ یہ امر طشت از بام ہو سکے کہ کوئی دشت گرد کیسے درجنون ناکوں سے گزر کر اندرون شہر تک پہنچا اور کیسے اس نے نماز کی ٹائمنگ کے ساتھ مسجد میں گھس کر دھماکہ کیا۔

31دسامبر
سال نو کا آغاز خود احتسابی کےساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کےساتھ کیا جائے

سال نو کا آغاز خود احتسابی کےساتھ آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کے عہد کےساتھ کیا جائے

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ گذشتہ سال میں بھی امت مسلمہ کا وقار اور حیثیت مجرو ح رہی اور امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے اقدامات تشنہ تکمیل رہے ۔ ماضی کی غلطیوں کے ازالہ کےلئے خود احتسابی کا رویہ اپنا کر اور آئین و قانون پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرکے نئے سال کا آغا ز کیا جائے۔

24دسامبر
پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ

پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی نے 25دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے ۔

11دسامبر
افسوس ہے کہ75 سال سے قوم کو ایک شناخت نہیں مل سکی، قائد ملت جعفریہ پاکستان

افسوس ہے کہ75 سال سے قوم کو ایک شناخت نہیں مل سکی، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہاکہ افسوس ہے کہ75 سال سے قوم کو ایک شناخت نہیں مل سکی، قومی زبان ”اردو “ کے نفاذ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روڑے اٹکائے گئے ، آئین کا آرٹیکل251 واضح ہے مگر اس کے نفاذ میں مسلسل گریز کیا جاتا رہا 2015ءمیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ بھی سنادیا مگر اس کے باوجود قومی زبان اردو کو اس کا جائز حق نہیں مل سکا۔