5

پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 41703
  • 24 دسامبر 2022 - 15:31
پاکستان کو واپس پٹری پر لایا جائے‘قائد ملت جعفریہ
علامہ ساجد نقوی نے 25دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا ہے قائد اعظم کا یوم ولادت اس لئے منائی جاتی ہے کہ انہوں نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ، دوقومی نظریہ کی بنیاد پر ایک ملک معرض وجود میں آیا جس کے اصول و اہداف مشخص تھے لیکن افسوس کہ ہم پٹری سے اترچکے مانا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان باقی نہیں رہا جو قائد اعظم پاکستان نے بنایا تھا ۔اس لئے ضرورت ہے کہ ملک کو واپس پٹری پر لایا جائے اور قائد اعظم ، ان کے ساتھیوں اور عوام کی قربانیوں رائیگاں ہونے سے بچایا جائے۔

علامہ ساجد نقوی نے 25دسمر کرسمس کے تہوار کے موقع پر تمام مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہابحیثیت پاکستانی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی ان اقلیتوں کو کسی بھی مرحلے میں عدم تحفظ یا امتیازی سلوک کا احساس نہ ہونے دیا جائے اور ہر حال میں ان کے حقوق کاتحفظ کیاجائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41703