قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

25نوامبر
اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،قائد ملت جعفریہ

اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی نے کہاکہ اسلام آفاقی مذہب کے ساتھ مکمل ضابطہ حیات ہے،جس نے تمام شعبوں میں انسانی معاشروں اور انسانیت کی فلاح کی رہنمائی فرمائی ہے ، جنگ ہو یا امن ، ہجرت ہو یا قیام ، تمام صورتوں میں رہنما اصول ایسے وضع کئے جورہتی دنیا تک مثال رہیں گے۔

22نوامبر
مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے

مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے

انہوں نے کہا: ایسے معتدل مزاج، مخلص اور محب وطن رہنما کا خونِ ناحق ارباب اقتدار کی گردنوں پر قرض ہے۔مستقبل میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کا مکمل قلع قمع کرکے ملک کے عوام کو تحفظ اور امن و سکون فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

30اکتبر
پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طورپر ابھرتا جارہاہے،قائد ملت جعفریہ

پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال ایک ٹرینڈ کے طورپر ابھرتا جارہاہے،قائد ملت جعفریہ

انہوں نے کہا کہ منشیات اور سمگلنگ دونوں ایسے عوامل ہیں جو نہ صرف آپس میں باہم ملے ہوئے بلکہ اس کے معاشرے پر براہ راست مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں اور یہ دونوں گھناؤنے جرائم اس وقت انڈر ورلڈ کے نام سے ایک بزنس کی سی حیثیت اختیار نہ صرف کرچکے ہیں بلکہ اس نے براہ راست ریاستوں، عوام پر اس کے برے اثرات چھوڑے ہیں، مہنگائی، چھوٹے کاروباری افراد کو جہاں دیگر عوامل کے باعث مسائل ہیں وہیں سمگلنگ کے باعث بھی کئی چھوٹے بزنس مینوں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا۔

11سپتامبر
بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے

پہلے ہی ان ر وشن اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے وطن عزیز کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا لیکن اب یہ ملک مزید نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور گڈ گورننس کو قائم کرکے قائد اعظم کے پاکستان کو موجودہ گھمبیر اور سنگین مسائل و مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے، پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے، آج پھر اسی جذبے کی ضرورت جو ایثار کا جذبہ قیام پاکستان کے وقت تھا۔

08آگوست
نواسہ رسول امام حسین ؑکسی مکتب کے نہیں بلکہ پوری اُمت کے امام ہیں، علامہ ساجد نقوی

نواسہ رسول امام حسین ؑکسی مکتب کے نہیں بلکہ پوری اُمت کے امام ہیں، علامہ ساجد نقوی

برائیوں اور مفاسد کو دور کرنے اور دنیا کو ایک ہمہ گیرعادلانہ نظام فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے اصلاح امت کا بنیادی فریضہ انجام دیا جائے۔ یہ فریضہ انجام دینے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امام حسین ؑ کے فرامین‘ کردار‘ سیرت‘ انداز عمل اور جدوجہد سے استفادہ کریں۔

05آگوست
محرم الحرام میں مختلف پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیساتھ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی کا ثبوت ہے، علامہ ساجد نقوی

محرم الحرام میں مختلف پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیساتھ ڈنگ ٹپاﺅ پالیسی کا ثبوت ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مختلف شخصیات و وفو د سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محرم الحرام میں پیغام حسینی ؑ کو عام کریں ، اتحاد و حدت کی فضا کو برقرار رکھیں او ر کسی کو معاشرے میں تقسیم یا تفریق پیدا کرنے کی اجازت نہ دیں پاکستان میں باہمی احترام ،بھائی چارے اور تمام مذاہب و مکاتب کے مقدسات کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عزاداری سید شہداءمنائیں اور امام عالی مقام کے فرامین و سیرت ،فضائل و مصائب اور اسلام کے آفاقی پیغام کو احسن انداز میں عوام الناس تک پہنچائیں ۔

05آگوست
شہیدعلامہ عارف الحسینی مظلوموں اور محکوموں کی آواز تھے۔علامہ ساجدنقوی

شہیدعلامہ عارف الحسینی مظلوموں اور محکوموں کی آواز تھے۔علامہ ساجدنقوی

۔قائد شہیدکی 34 ویں برسی کے موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ علامہ عارف الحسینی کی شخصیت انتہاپسندی‘ شدت پسندی اور جنونیت جیسے سنگین مسائل کے خلاف توانا آواز تھی ۔ اُن مسائل کے حل کے لئے علامہ حسینی نے اتحاد و وحدت اور صبر و حکمت کا راستہ اختیار کیا تھا کیونکہ حکمت و اتحاد امت قرآنی و نبوی فریضہ ہے جس پرہم مسلسل عمل پیرا ہیں۔

14جولای
شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ

شہید علامہ حسن ترابی نے صوبہ سندھ میں بے پناہ خدمات انجام دیں، قائد ملت جعفریہ

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک مدت سے ارض پاک معصوموں اور بے گناہوں کے خون ناحق سے رنگین نظر آئی۔ قائدین ملت ہوں یا دین مبین اسلام کی ترویج و اشاعت میں مشغول علماءکرام ہوں‘ اتحاد و وحدت کے فروغ میں مصروف عمل اکابرین وسماجی شخصیات ہوں یا ملک کے قانون و امن پسند عام شہری ….مختلف حالات میں حتیٰ کہ حالت مسافرت میں بسوں سے اتار کرشناخت کرکے انہیں اپنے ہی خون میں نہلادیا گیا۔

05جولای
چھ جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہے،علامہ ساجد نقوی

چھ جولائی عادلانہ نظام کے قیام اور عوامی و بنیادی حقوق کی پاسداری کا دن ہے،علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 6 جولائی “یوم فقہ جعفریہ “کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور مقولہ ہے ”ہرکہ آمد عمارت نوساخت “ جو بھی آیا اُس نے نئی عمارت تعمیر کی اوردنیاکی روایت جوکہ پاکستان میں زیادہ مروّج ہے کہ “جو بھی آیا وہ ایک نیا نعرہ لے کر آیا“۔