قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

20دسامبر
جب تک ظالم کا ظلم اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا ، یوم یکجہتی صرف دن تک محدود،قائد ملت جعفریہ پاکستان

جب تک ظالم کا ظلم اور مظلوم کو انصاف نہیں ملتا ، یوم یکجہتی صرف دن تک محدود،قائد ملت جعفریہ پاکستان

انہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی یوم یکجہتی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ اقوام متحدہ جسے دنیا کی رہنمائی کرنا تھی، جسے مظلوم کاساتھ اور ظالم کا ہاتھ روکنا تھا مگر افسوس یہ عالمی فورم صرف بیانات اور مختلف ایام کے مختص کرنے تک رہ گیاہے، اقوام متحدہ کو کم از کم اس عالمی یوم یکجہتی کی نسبت سے مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں اپنی منظور کردہ قراردادوں کےلئے ہی جرات مندانہ اقدام اٹھانا چاہیے ۔

13نوامبر
قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قومی مفاد میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ و قت کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ قومی مفاد میں پاک ایراان گیس پائپ لائن منصوبہ وقت کی ضرورت ہے ،پاک ا یران گیس پائپ لائن منصوبہ کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، منصوبے کی تکمیل سے ملک کی انڈسٹری کو سستی گیس میسر آئے گی، صنعتی سر گرمیاں عروج پکڑیں گی اور گیس بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ ایران کی جانب سے اس منصوبے پر 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اورپاکستان کو اپنے حصے کا کام ابھی کرنا ہے۔

19اکتبر
جشن ولادت نبی اکرمﷺ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اسلامیان عالم کو مبارکباد

جشن ولادت نبی اکرمﷺ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اسلامیان عالم کو مبارکباد

علامہ ساجد نقوی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خاتم المرسلینؐ اور حضرت امام جعفر صادق ؑکے میلا د کا جشن منانے کا سب سے بہتر اور موزوں طریقہ یہ ہے کہ امت مسلمہ بالخصوص اور عالم انسانیت بالعموم حضور اکرم ؐاور خانوادہ رسالت ؐ کی سیرت اور فرامین پر عمل کرے اور اپنی انفرادی‘ اجتماعی‘ روحانی‘ دینی و دنیاوی مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے حضور اکرم ؐ کے اسوہ حسنہ کو نمونہ عمل قرار دے۔

17اکتبر
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد

تفصیلات کے مطابق، اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی شرکت ،آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی حجت الاسلام علامہ سید تقی شاہ نقوی،علامہ رمضان توقیر ،علامہ افتخار نقوی ،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ افضل حیدری،علامہ شیخ میرزا علی سمیت ملک بھر سے اہم شخصیات اجلاس میں شریک ہیں

10اکتبر
علامہ ساجد نقوی کا ڈاکٹر عبدالقدیرو سردارسکندر حیات کی رحلت پر اظہارتعزیت

علامہ ساجد نقوی کا ڈاکٹر عبدالقدیرو سردارسکندر حیات کی رحلت پر اظہارتعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات کی رحلت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ۔

29سپتامبر
زائرین کربلاکو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہے

زائرین کربلاکو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہے

انہوں نے کہاکہ زائرین کی ملک واپسی پر RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیاگیاہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کےلئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے جوکہ سراسر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کے ساتھ زیادتی ہے۔

23سپتامبر
تیاریاں مکمل، علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا

تیاریاں مکمل، علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا

بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔

30آگوست
کسی مذہب کی تعلیمات یا کسی بھی ریاست کا کوئی آئین و قانون جبری گمشدگی کی اجازت نہیں دیتا، علامہ ساجد نقوی

کسی مذہب کی تعلیمات یا کسی بھی ریاست کا کوئی آئین و قانون جبری گمشدگی کی اجازت نہیں دیتا، علامہ ساجد نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے آئے روز لاپتہ افراد کی خبروں بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ اب ملکوں سے بین الاقوامی سطح تک پہنچ گیاہے جو انتہائی تشویشناک ہے ،

10آگوست
محرم الحرام 1443ھ کے موقع پر  قائد ملت جعفریہ کا پیغام

محرم الحرام 1443ھ کے موقع پر قائد ملت جعفریہ کا پیغام

ایام عزاءمسلمانوں کے درمیان دین الہٰی اور اہلبیت محمد کی محبت وعقیدت میں اضافے اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرتے ہیں لیکن ایسا انداز اختیار کیا جاتا ہے