6

زائرین کربلاکو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہے

  • News cod : 22909
  • 29 سپتامبر 2021 - 16:46
زائرین کربلاکو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہے
انہوں نے کہاکہ زائرین کی ملک واپسی پر RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیاگیاہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کےلئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے جوکہ سراسر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کے ساتھ زیادتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے زائرین اربعین حسینیؑ کے حوالے سے جاری کئے گئے این سی او سی نوٹیفکیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں کہ اربعین حسینیؑ زائرین کربلا کی واپسی پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ این سی اوسی کے نوٹیفکیشن پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے تحفظات دور کئے جائیں۔ زائرین کربلاکو قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی اور سخت شرائط کے ساتھ کئے جانے والے اقدامات باعث تشویش ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی او سی کی جانب سے اربعین حسینی ؑ کے موقع پر زائرین کو سخت ترین شرائط کے ساتھ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ زائرین کی کثیر تعداد امام عالی مقام اور ا ن کے جانثاروں کا چہلم منانے کربلا گئی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ زائرین کی ملک واپسی پر RT PCR ٹیسٹ نیگیٹیو ہونا لازمی قرار دیاگیاہے اور ٹیسٹ پازیٹو آنے کی صورت میں 10روز کا قرنطینہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جبکہ دیگر ملکوں سے آنیوالے بین الاقوامی مسافروں کےلئے ایسی کوئی شرط نہیں ہے جوکہ سراسر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کے ساتھ زیادتی ہے۔ ہم ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ زائرین کربلا کے ساتھ بھی ویسا ہی یکساں برتاﺅ برتیں جیسا دیگر بین الاقوامی مہمانوں کے ساتھ کیا جارہاہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرہم نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کیا جبکہ ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے بھی فضا کوبہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا مگر افسوس اس کے باوجود زائرین اربعین حسینی ؑ کےلئے نئی مشکلات کھڑی کردی گئیں، حکومتی متضاد اقدامات سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوگی لہٰذا ارباب اختیار اس نوٹیفکیشن کو واپس لیں اور زائرین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرانہیں گھروں میں قرنطین کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22909