5

تیاریاں مکمل، علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا

  • News cod : 22582
  • 23 سپتامبر 2021 - 12:23
تیاریاں مکمل، علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و عزاداری کا فقید المثال انعقاد آج اسلام آباد میں ہوگا
بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، بزرگ علمائے مکتب اہل بیتؑ، شیعہ تنظیمات وقائدین کے زیر اہتمام علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کا فقید المثال انعقاد کل اسلام آباد میں ہوگا۔

کانفرنس کا انعقاد بزرگ علمائے کرام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی ،آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہدایت پر کیا جارہا ہے ۔

علما و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی، معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی، وملک بھر سے دیگر جید علمائے کرام، ذاکرین عظام، واعظین واکابرین شریک ہوں گےاور اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

ذرائع کے مطابق علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوقِ ملت تشیع و تحفظ عزاداری کے انعقاد کا مقصد افغانستان میں موجودہ سیاسی تبدیلوں کے وطن عزیز پر پڑھتے اثرات، مکتب تشیع اور عزاداری سید الشہداءؑ کےخلاف ریاستی اداروں اور تکفیری شرپسند عناصر کی جانب سے متعصبانہ اقدامات کے مقابل متفقہ لائحہ عمل اور حکمت عملی مرتب کرنا ہے ۔

اس فقید المثال کانفرنس کا انعقاد کل بروز جمعرات دن ایک بجے سے آذان مغرب تک جامعہ امام صادق ؑ جی نائن ٹو اسلام آباد میں ہوگا، جس کی شیعہ علماء کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، امت واحدہ پاکستان،مجلس علمائےامامیہ،ہیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کراچی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ سید تقی شاہ نقوی، علامہ شفقت حسین شیرازی سمیت ملک بھر کے جید علمائے امامیہ وذاکرین جعفریہ نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور اس کانفرنس کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطہ مہم بھی جاری ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22582