16اکتبر
جامعہ الکوثر میں علماء و خطبا کے دوسرے نمائندہ اجلاس کا شاندار انعقاد

جامعہ الکوثر میں علماء و خطبا کے دوسرے نمائندہ اجلاس کا شاندار انعقاد

جامعہ الکوثر میں علماء و خطبا کے دوسرے نمائندہ اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں پنجاب بھر سے 60 سے زائد علماء و خطبا نے شرکت کی۔

25سپتامبر
تکفیری عناصر نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی محافظین میں شمار ہوتے ہیں، علامہ شیخ محسن نجفی

تکفیری عناصر نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی محافظین میں شمار ہوتے ہیں، علامہ شیخ محسن نجفی

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی بھی بہترین شہری ہیں، ہمیں اس وطن کے رکھوالوں سے شکایت ہے، لیکن ملک کی نظریاتی و جغرافیائی محافظوں سے بھی محبت ہے۔ ہم سے بہتر کوئی محب وطن نہیں، وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے، اگر کوئی اندرونی یا بیرونی سازش ہوتی ہے تو ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

25سپتامبر
چند تکفیریوں سے عزاداری میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، ہمیں آپس میں متحد ہونا چاہیئے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

چند تکفیریوں سے عزاداری میں کوئی فرق نہیں پڑنے والا، ہمیں آپس میں متحد ہونا چاہیئے،آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

اسلام آباد میں قومی کانفرنس برائے دفاع عزاداری و تحفظ حقوق تشیع، بعنوان علماء و ذاکرین کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ ملک کے محافظین کا سب سے بڑا نشان، نشان ِحیدر ہے۔ یزیدیت مٹ جائے گی، مگر عزاداری نہیں رکے گی۔

23سپتامبر
مکتب تشیع کے حقوق اور مذہبی آزادی سلب کرنے کی معاندانہ روش ترک کی جائے، قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

مکتب تشیع کے حقوق اور مذہبی آزادی سلب کرنے کی معاندانہ روش ترک کی جائے، قائدِ ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

مکتب شیعہ کی مذہبی آزادی کو سلب کرنے کی مذموم کوششوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انتظامیہ شریک ہے جن کے متعصبانہ رویوں سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے جس سے ملک کی بنیادیں کمزور ہو رہیں ہیں اور جو یقیناً قابل مذمت ہے۔

23سپتامبر
علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوق مکتب تشیع و تحفظ عزاداری اختتام پذیر اور مشترکہ علامیہ جاری+مکمل متن

علماء و ذاکرین کانفرنس برائے تحفظ حقوق مکتب تشیع و تحفظ عزاداری اختتام پذیر اور مشترکہ علامیہ جاری+مکمل متن

مکتبِ اہلبیت کی تکفیر اور اس کے مقدسات کی توہین کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف فوری طور پر سخت کار روائی کی جائے اور اس ملک دشمن منافرت آمیز مہم کو چلانے والے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے نیز حکومتی و غیر حکومتی سطح پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

23سپتامبر
صدر مملکت قراقرم یونیورسٹی کے متعصب اور امن دشمن وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، آئی ایس او پاکستان

صدر مملکت قراقرم یونیورسٹی کے متعصب اور امن دشمن وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، آئی ایس او پاکستان

علماء و ذاکرین کانفرنس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین نے اپنے خصوصی خطاب میں کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنا سب کچھ قربان کرسکتے ہیں، عزاداری پہ کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ قراقرم یونیورسٹی کا فرقہ پرست وائس چانسلر مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ مرکزی صدر نے صدر مملکت پاکستان سے مطالبہ کہ یونیورسٹی کے متعصب اور امن دشمن وائس چانسلر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

23سپتامبر
علماء و ذاکرین کانفرنس جاری، جلسہ گاہ میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی+تصاویر

علماء و ذاکرین کانفرنس جاری، جلسہ گاہ میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی+تصاویر

علماء و ذاکرین کانفرنس اسلام آباد میں معروف نوحہ خواں مقدس کاظمی کانفرنس میں نوحہ خوانی کر رہے ہیں جبکہ بزرگ علماء کرام سمیت جلسہ گاہ میں موجود علماء سینہ زنی کررہے ہیں۔

23سپتامبر
علماء و ذاکرین کانفرنس “جاری”، عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، مقریرین

علماء و ذاکرین کانفرنس “جاری”، عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، مقریرین

قومی علماء و ذاکرین کانفرنس سے مقررین خطاب کررہے جس میں وہ شیعہ حقوق پر قدغن اور عزاداری کے راستے میں ڈالی جانی والی رکاوٹوں کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کررہے ہیں۔ مقررین کے مطابق عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

23سپتامبر
اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، بزرگ علمائے کرام جلسہ گاہ میں پہنچ گئے+تصاویر

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، بزرگ علمائے کرام جلسہ گاہ میں پہنچ گئے+تصاویر

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ افضل حیدری سمیت دیگر علمائے کرام جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

23سپتامبر
علماء و ذاکرین کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم

علماء و ذاکرین کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی، یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔