12

تکفیری عناصر نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی محافظین میں شمار ہوتے ہیں، علامہ شیخ محسن نجفی

  • News cod : 22805
  • 25 سپتامبر 2021 - 15:52
تکفیری عناصر نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی محافظین میں شمار ہوتے ہیں، علامہ شیخ محسن نجفی
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی بھی بہترین شہری ہیں، ہمیں اس وطن کے رکھوالوں سے شکایت ہے، لیکن ملک کی نظریاتی و جغرافیائی محافظوں سے بھی محبت ہے۔ ہم سے بہتر کوئی محب وطن نہیں، وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے، اگر کوئی اندرونی یا بیرونی سازش ہوتی ہے تو ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطن عزیز سے محبت کرتے ہیں اور پاکستانی بھی بہترین شہری ہیں، ہمیں اس وطن کے رکھوالوں سے شکایت ہے، لیکن ملک کی نظریاتی و جغرافیائی محافظوں سے بھی محبت ہے۔ ہم سے بہتر کوئی محب وطن نہیں، وطن سے محبت ایمان کی نشانی ہے، اگر کوئی اندرونی یا بیرونی سازش ہوتی ہے تو ہم اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ ہم حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ سے پیار سے مخاطب ہیں۔ تکفیری عناصر نہ پاکستانی ہیں اور نہ ہی محافظین میں شمار ہوتے ہیں۔ محبین اہلبیت سے گزارش کرتا ہوں کہ تکفیری عناصر کو باز رکھا جائے، اہلسنت کی معتبر ترین کتابوں کے راوی اہل تشیع ہیں۔ کافر کافر کہنے والے جاہل ہیں۔ تکفیر کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22805