5

علماء و ذاکرین کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم

  • News cod : 22614
  • 23 سپتامبر 2021 - 13:22
علماء و ذاکرین کانفرنس ملت تشیع کے اتحاد کا پیش خیمہ ثابت ہوگی،وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہا کہ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی، یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے کہا کہ بزرگ علمائے کرام کی جانب سے اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی علماء و ذاکرین کانفرنس ملت کے داخلی اتحاد کی علمبردار ہوگی، یہ کانفرنس عزاداری سیدالشہداء کے بامقصد فروغ کی مظہر، تکفیری قوتوں پر کاری ضرب اور ظہور حضرت قائم (عج) کی جانب ایک عملی اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ تکفیرت اور ناصبیت کی طرف سے پاکستان میں گذشتہ کچھ عرصہ سے مکتب تشیع کے خلاف منفی اور جھوٹے پروپیگنڈوں کی جو یلغار چل ری ہے اور ایف آئی آر اور نفرت کا جو سلسلہ شروع ہوچکا ہے اس کو روکنا ہر مسلمان اور ہر عزادار کا فرض ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22614