11

علماء و ذاکرین کانفرنس “جاری”، عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، مقریرین

  • News cod : 22663
  • 23 سپتامبر 2021 - 14:24
علماء و ذاکرین کانفرنس “جاری”، عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، مقریرین
قومی علماء و ذاکرین کانفرنس سے مقررین خطاب کررہے جس میں وہ شیعہ حقوق پر قدغن اور عزاداری کے راستے میں ڈالی جانی والی رکاوٹوں کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کررہے ہیں۔ مقررین کے مطابق عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مکتب اہل بیت ع کے حقوق کے تحفظ کے لیے منعقد ہونے والی قومی علماء و ذاکرین کانفرنس میں ملک بھر ہزاروں علماء و ذاکرین کی شرکت۔ علامہ شیخ محسن علی نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین، علامہ ساجد علی نقوی اور علامہ راجا ناصر عباس جعفری کی خصوصی شرکت۔

قومی علماء و ذاکرین کانفرنس سے مقررین خطاب کررہے جس میں وہ شیعہ حقوق پر قدغن اور عزاداری کے راستے میں ڈالی جانی والی رکاوٹوں کو مسترد کرنے کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے آمادگی کا اظہار کررہے ہیں۔ مقررین کے مطابق عزاداری سید الشہداء پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔

کانفرنس کے مقررین ملی وحدت اور یکجہتی کو اس وقت کی بنیادی ضرورت قرار دے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ ملک میں مکتب اہل بیت کے ہیروکاروں کو دیوار سے لگانے کی کوئی کوشش قبول نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس علماء امامیہ، شیعہ وفاق المدارس، امامیہ آرگنائزیشن، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، سمیت تمام قومی و ملی تنظیمیں، پلیٹ فارمز، مدارس دینیہ کے طلاب و اساتذہ، ہیئت آئمہ جمعہ جماعت، ذاکرین کے وفود اور نمایاں علماء و شخصیات شریک ہیں۔

مجلس علماء امامیہ کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید شفقت حسین شیرازی کی خصوصی ہدایت پر مجلس علماء امامیہ کے سینکڑوں علماء اور عہدیدار کانفرنس میں خصوصی شرکت کررہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22663