15

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، بزرگ علمائے کرام جلسہ گاہ میں پہنچ گئے+تصاویر

  • News cod : 22637
  • 23 سپتامبر 2021 - 13:57
اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس کا پہلا سیشن جاری، بزرگ علمائے کرام جلسہ گاہ میں پہنچ گئے+تصاویر
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ افضل حیدری سمیت دیگر علمائے کرام جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ملک گیر علماء و ذاکرین کانفرنس شروع ہوگئی، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن نجفی، آیت اللہ حافظ ریاض حسین، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، علامہ افتخار حسین نقوی، علامہ افضل حیدری، علامہ ڈاکٹر حسین اکبر، علامہ عارف واحدی، مولانا ملک اعجاز، علامہ تقی نقوی، مجلس علمائے امامیہ پاکستان کے اراکین، مرکزی صدر آئی ایس او سمیت ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماء و ذاکرین جلسہ گاہ پہنچ گئے ہیں۔

کانفرنس کے اختتام پر قائدین کی جانب سے موجودہ حالات کے پیش نظر مشترکہ و متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔ یہ کانفرنس ملک کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں منعقد کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=22637