قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی

10آوریل
علامہ سید ساجد نقوی کا علامہ امین شہیدی سے فون پر رابطہ، ریاستی اداروں کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت

علامہ سید ساجد نقوی کا علامہ امین شہیدی سے فون پر رابطہ، ریاستی اداروں کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی مدظلہ نے امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کو فون کر کے ان کے فرزند کی خیریت دریافت کی جسے چند روز قبل ریاستی اہل کاروں کی جانب سے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

25مارس
انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کےساتھ عملی اقدامات ضروری ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

انسانی حقوق کا عالمی دن منانے کےساتھ عملی اقدامات ضروری ہیں ، قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ افسوس اقوا م متحدہ اقوام عالم کےلئے انسانی حقوق کی فراہمی کے اپنے مشن میں کامیاب نہ ہوسکا، بڑی ریاستوں اور جارح ممالک کے سامنے اقوام عالم کے سب سے بڑے ادارے کی ایک نہیں چلتی، ایسا ہوتا تو بیشتر قراردادوں اور مذمتی بیانات کے بعد مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت دنیا کے مظلوموں کو داد رسی مل چکی ہوتی۔

22مارس
پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد میں اسلامی ریاست اور مسلمانوں کی سیاسی و معاشی ترقی اور پرُ امن فضا کا قیام شامل ہیں، قائد ملت جعفریہ

پاکستان کے قیام کے اغراض و مقاصد میں اسلامی ریاست اور مسلمانوں کی سیاسی و معاشی ترقی اور پرُ امن فضا کا قیام شامل ہیں، قائد ملت جعفریہ

ہمیں اس عظیم دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ مل کر پاکستان کو ترقی یافتہ بنا ئینگے اور کوروناجیسے چیلنجزکامقابلہ کرینگے، بدامنی‘ لاقانونیت‘ شہری آزادیوں کی بندش ‘ مہنگائی اور دیگر عوامی مشکلات حل کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست کا خواب لے کر میدان میں اترنے والے آج کیوں بنیادی انسانی و شہری حقوق سے محروم کئے جارہے ہیں۔ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ ملک کی مقننہ، ایگزیکٹو، عدلیہ، سرکردہ دانشور اور سرکردہ علماءمل بیٹھیں اور ایک بات پر متفق ہو کر قوم کی رہنمائی کریں اور حکمت عملی مرتب کریں۔