54

آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے نجف اشرف کے محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی ملاقات

  • News cod : 27966
  • 15 ژانویه 2022 - 12:08
آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی سے نجف اشرف کے محکمہ پولیس کے اعلیٰ آفیسر کی ملاقات
نجف اشرف میں کام کرنے کا جو موقع آپ کو ملا ہے در حقیقت یہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت کا آپ کو موقع ملا ہے

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کو آئے نجف اشرف کے پولیس کے جدید سربراہ بریگیڈیئر باسم مجید اسدی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف میں کام کرنے کا جو موقع آپ کو ملا ہے در حقیقت یہ حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت کا آپ کو موقع ملا ہے نجف اشرف کی خدمت حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت ہے نجف اشرف کو اللہ نے پوری دنیا کے شہروں پر اسکی فضا اسکی ہوا اسکی زمین اور اسکے ارتباط کی وجہ سے سب پر امتیازی حیثیت سے نوازا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ نجف اشرف کے امن اور یہاں کے شہریوں کا خیال رکھنا اخلاقی شرعی اور قانونی واجب ہے اور یہ عظیم ذمہ داری ہے جسکی ادائیگی کے لئے مخلصانہ عمل ، لگن اور انتھک کوششوں کی ضرورت ہے ۔
ان کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے بیان کیا کہ نجف اشرف کی محبت اور اس سے ارتباط عظیم شرف کے ساتھ ساتھ عظیم ذمہ داری بھی ہے اور پولیس کے شعبے میں خدمت انجام دینے والے اپنی اسی محبت اور ارتباط کا اظہار اسکے اور یہاں کے شہریوں کے امن و استقرار کی حفاظت کے ذریعہ اظہار کرتے ہیں اور کرنا بھی چاہئے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=27966