28

حضرت مہدى علیہ السلام كا نسب

  • News cod : 31529
  • 16 مارس 2022 - 5:45
حضرت مہدى علیہ السلام كا نسب
امیرالمؤمنین (ع) نے فرمایا: جب جانے والے چلے جائیں اور اہل ایمان کی تعداد کم ہوجائے اور بلوائی اور جنگ پسند عناصر نیست و نابود ہوجائیں ایسے ہی حالات میں وہ ظہور کریں گے.

عن الحسین بن على علیه السلام قال: جاء رجل الى امیرالمؤمنین علیه السلام فقال له: یا امیرالمؤمنین نبئّنا بمهدیكم هذا؟ فقال: اذا درج الدارجون و قلّ المؤمنون و ذهب المجلبون فهناك. فقال: یا امیرالمؤمنین علیك السلام ممّن الرجل؟ فقال علیه السلام: من بنى هاشم من ذروة طود العرب
امام حسین بن على (ع) سے منقول ہے کہ: ایک شخص امیرالمؤمنین (ع) کی خدمت میں حاضر ہؤا اور عرض کیا: یا امیرالمؤمنین! ہمیں مہدی آل محمد (ع) کے بارے میں بتائیں. امیرالمؤمنین (ع) نے فرمایا: جب جانے والے چلے جائیں اور اہل ایمان کی تعداد کم ہوجائے اور بلوائی اور جنگ پسند عناصر نیست و نابود ہوجائیں ایسے ہی حالات میں وہ ظہور کریں گے.
پوچھنے والے شخص نے عرض کیا: یا امیرالمؤمنین! درود و سلام ہو آپ پر! ہمیں یہ بھی بتائیں کہ حضرت مہدى (ع) کس خاندان سے ہیں؟
حضرت امیر (ع) نے فرمایا: وہ بنو ہاشم میں سے ہیں جو عرب كا بہترین خاندان اور شرف و جوانمردی كی چوٹی سمجھا جاتا ہے.

بحارالانوار، ج 51ص 115

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=31529

مزید خبریں