مجلس خبرگان رہبری کا قائد شہید کی تشییع میں شریک عوام اور انتظامیہ کو خراج تحسین مولانا سید سلیمان حسینی ندوی انتقال کر گئے صدر مسعود پزشکیان نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ایران و امریکا معاہدہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا متن امام حسینؑ کا مقصد حکومت یا شہادت نہیں بلکہ امت کی اصلاح تھا: رہبرِ شہید انقلاب
خبردار امیدوں کے سہارے پر نہ بیٹھے رہنا کیونکہ امیدیں احمقوں کا سرمایہ ہوتی ہیں۔
نیکوں سے میل جول رکھو گے تو تم بھی نیک ہو جاؤ گے، بُروں سے بچے رہو گے تو اُن کے اثرات سے محفوظ رہو گے۔
جو زیادہ بولتا ہے وہ بے معنی باتیں کرنے لگتا ہے۔
انسان اپنے رازوں کو خود ہی چھپا سکتا ہے۔
پاک دامنی کے ساتھ محنت مزدوری کر لینا فسق و فجور میں گری ہوئی دولت مندی سے بہتر ہے۔
مایوسی کی تلخی سہ لینا لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے سے بہتر ہے۔
خبردار؛ طمع و حرص کی تیز رفتار سواریاں تمھیں ہلاکت کے گھاٹ پر نہ لا اتاریں۔
اس بھلائی میں کوئی بھلائی نہیں جو بُرائی کے ذریعہ حاصل ہو۔
دوسروں کے غلام نہ بنو جبکہ اللہ نے تمھیں آزاد بنایا ہے۔
ہر ذلت سے اپنے نفس کو بلند تر سمجھو، اگرچہ وہ تمھاری من مانی چیزوں تک تمھیں پہنچا دے۔