20

منہاج القرآن کا اجتماعی اعتکاف منعقد کرنے کا اعلان

  • News cod : 32236
  • 30 مارس 2022 - 13:52
منہاج القرآن کا اجتماعی اعتکاف منعقد کرنے کا اعلان
معتکفین کو 10رمضان المبارک سے قبل رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعتکاف کے خواہشمند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجتماعی اعتکاف بغداد ٹاؤن لاہور جامع المنہاج لاہور میں منعقد ہو گا۔

وفاق ٹائمز، منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل نے امسال اجتماعی اعتکاف کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر 10روز خطابات کریں گے۔ ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے اندرون، بیرون ملک کی تنظیمات کو اجتماعی اعتکاف منعقد کرنے کے حوالے سے تحریری مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ معتکفین کو 10رمضان المبارک سے قبل رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعتکاف کے خواہشمند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجتماعی اعتکاف بغداد ٹاؤن لاہور جامع المنہاج لاہور میں منعقد ہو گا۔ سیکرٹری اعتکاف کمیٹی جواد حامد کی سربراہی میں ہزار ہا معتکفین کیلئے انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس ضمن میں مرکزی کمیٹی صدر خرم نواز گنڈاپور اور نائب صدر بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے۔ انتظامات کیلئے انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ الحمدللہ امسال منہاج القرآن کا اجتماعی اعتکاف منعقد ہو رہا ہے۔ اعتکاف تزکیہ نفس، تصفیہ قلب، اصلاح احوال کے حوالے سے تحریک منہاج القرآن کی ایک بہت بڑی اصلاحی، روحانی سرگرمی ہے۔ ہر سال پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت بیرونی دنیا سے افراد معتکف ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ کورونا وباء کے حوالے سے صورت حال بہتر ہے تاہم شہر اعتکاف میں ایس او پیز کا پورا خیال رکھا جائے گا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ خواتین کیلئے بھی الگ سے اجتماعی اعتکاف گاہ قائم کی جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=32236