30

آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کی جانب سے مزار شریف دھماکے کی شدید مذمت

  • News cod : 33180
  • 23 آوریل 2022 - 16:46
آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر کی جانب سے مزار شریف دھماکے کی شدید مذمت
تعزیتی بیان میں آیا ہےکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم تمام مؤمن بھائیوں اور بہنوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مزید المناک سانحات سے بچنے کے لئے چوکس رہیں اور سماج میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ذمہ داران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی کے مرکزی دفتر نے افغان شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کو نشانہ بنائے جانے اور اس کے نتیجے میں متعدد شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی بیان کہاہے کہ ایک بار پھر، داعشی دہشت گرد ٹولے نے ایک ہولناک جرم کا ارتکاب کر کے مزار شریف کی شیعہ مسجد میں بے گناہ نمازیوں کو نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد نمازیوں کو شہید کردیا۔اس المناک سانحے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

تعزیتی بیان میں آیا ہےکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہم تمام مؤمن بھائیوں اور بہنوں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کے مزید المناک سانحات سے بچنے کے لئے چوکس رہیں اور سماج میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے کوشاں ذمہ داران کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=33180