7

مدرسہ الامام المنتظر میں حضرت معصومہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد

  • News cod : 34859
  • 01 ژوئن 2022 - 19:34
مدرسہ الامام المنتظر میں حضرت معصومہ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد
محفل جشن میں جن طلاب کی دختران کا نام فاطمہ معصومہ تھا عیدی تقسیم کی گئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حسینیہ مدرسہ امام المنتظر (عج) میں منعقد ھوا جس میں تلاوت کلام پاک کا شرف جناب اختر عباس صاحب و سید اکبر جان صاحب نے حاصل کیا اور منقبت خوان جناب طالب حسین حاتم صاحب نے اپنی خوبصورت آواز میں بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے خدمت می منقبت پیش کی ۔

خطیب محترم جناب مولانا حافظ محمد رضا صاحب نے بہت ہی احسن انداز میں حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے فضائل بیان کیے۔

آخر میں معاون فرھنگی استاد مھدویت حجتہ الاسلام مولانا علی اصغر سیفی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے جناب معصومہ علیہا السلام کے زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

محفل جشن میں نائب مدیر حجتہ الاسلام امان اللہ جعفری صاحب و معاون آموزش حجتہ الاسلام سید حسین علی نجفی صاحب و معاون فرھنگی حجتہ الاسلام علی اصغر سیفی صاحب کے دست مبارک سے جن طلاب کی دختران کا نام فاطمہ معصومہ تھا عیدی تقسیم کی گئی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34859