33

لندن وکناڈا کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات

  • News cod : 3671
  • 03 نوامبر 2020 - 10:53
لندن وکناڈا کے وفد کی آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے ملاقات
حوزہ ٹائمز|آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفترنجف اشرف میں لندن اور کناڈا سےآئے ہوئےزائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی سعادت وخوشبختی اہل بیت علیھم السلام کی اطاعت اوران سے تمسک میں پنہاں ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہرمومن کو چاہئے کہ کم ازایک مرتبہ اپنا محاسبہ کرے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آیۃ اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نےمرکزی دفترنجف اشرف میں لندن اور کناڈا سےآئے ہوئےزائرین کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی سعادت وخوشبختی اہل بیت علیھم السلام کی اطاعت اوران سے تمسک میں پنہاں ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ہرمومن کو چاہئے کہ کم ازایک مرتبہ اپنا محاسبہ کرے تاکہ غلطیوں کو درست کرسکے اورندامت اوردوبارہ کبھی اس غلط فعل کوانجام نہ دینےکےعزم کے ساتھ توبہ کرے اوراستغفارکرے، عتبات عالیات ومقامات مقدسہ کی زیارتیں انسان کےلئےایک نایاب موقع ہیں اپنی اصلاح اورمثبت تبدیلی کا،اس موقع کو ہرگز اپنے ہاتھ سےنہ جانےدیں واضح رہے کہ گناہ انسان کوہلاکت کےدھانےپرلاکےکھڑا کردیتے ہیں۔

مہمان وفد نےآیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی م کا انکی نصیحتوں اور قیمتی وقت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3671