28

نبی،رسول اور امام میں فرق:

  • News cod : 44070
  • 14 فوریه 2023 - 0:49
نبی،رسول اور امام میں فرق:
”کان رسولا نبیّا” وہ رسول اور نبی تھے اے فرزند رسول،رسول کون ہے؟

عَنْ زُرَارَةَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا جَعْفَرٍ عَلَيْهِ اَلسَّلاَمُ عَنْ قَوْلِ اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ «وَ كٰانَ رَسُولاً نَبِيًّا» مَا اَلرَّسُولُ وَ مَا اَلنَّبِيُّ قَالَ اَلنَّبِيُّ اَلَّذِي يَرَى فِي مَنَامِهِ وَ يَسْمَعُ اَلصَّوْتَ وَ لاَ يُعَايِنُ اَلْمَلَكَ وَ اَلرَّسُولُ اَلَّذِي يَسْمَعُ اَلصَّوْتَ وَ يَرَى فِي اَلْمَنَامِ وَ يُعَايِنُ اَلْمَلَكَ قُلْتُ اَلْإِمَامُ مَا مَنْزِلَتُهُ قَالَ يَسْمَعُ اَلصَّوْتَ وَ لاَ يَرَى وَ لاَ يُعَايِنُ اَلْمَلَكَ ثُمَّ تَلاَ هَذِهِ اَلْآيَةَ «وَ مٰا أَرْسَلْنٰا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ وَ لاٰ نَبِيٍّ» وَ لاَ مُحَدَّثٍ .

جناب زرارہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوجعفر امام محمد باقر ؑ سے خدا کے اس فرمان کے بارے میں سوال کیا کہ جس میں خدا نے فرمایا:

”کان رسولا نبیّا” وہ رسول اور نبی تھے اے فرزند رسول،رسول کون ہے؟اور نبی کون ہے؟آپؑ نے فرمایا:نبی وہ ہے جو فرشتے خواب میں دیکھتا ہےاور اس کی آواز سنتا ہےلیکن بالمشافہ فرشتوں سے ملاقات نہیں کرتا۔رسول وہ ہے جو خواب میں فرشتے کو دیکھتا ہےاور اسکی آواز سنتا ہے اور فرشتو ں کا مشاہدہ بھی کرتا ہے۔میں نے عرض کیا:امام کون ہے؟اور امام کی منزلت کیا ہے؟آپؑ نے فرمایا:وہ آواز کو سنتا ہے لیکن نہ خواب میں دیکھتا ہے اور نہ بالمشافہ فرشتوں کو دیکھتا ہے اور آپؑ نے یہ آیت پڑھی”آپ سے قبل ہم نے کوئی نبی و رسول اور محدث مبعوث نہیں کیا”

( الکافي , جلد۱ , صفحه۱۷۶ )

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44070

ٹیگز

مزید خبریں