31

ولادت باسعادت امام مہدی ع کی مناسبت سے جامعہ امام صادق میں جشن منعقد

  • News cod : 44837
  • 10 مارس 2023 - 12:39
ولادت باسعادت امام مہدی ع کی مناسبت سے جامعہ امام صادق میں جشن منعقد
جشن میں جامعہ امام صادق کے اساتید محترم اور طلاب عزیز کے علاوہ کوئٹہ شہر کے مشہور ومعروف منقبت خوانوں کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت قطب عالم امکان حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جامعہ امام صادق علیه السلام علمدار روڈ میں ایک عظیم الشان جشن منعقد ہوا ۔

اس عظیم الشان جشن میں جامعہ امام صادق کے اساتید محترم اور طلاب عزیز کے علاوہ کوئٹہ شہر کے مشہور ومعروف منقبت خوانوں کے علاوہ مومنین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

جامعہ امام صادق(ع) کے طلباء اور القرآن اکیڈمی حیدری (منقبت خوانوں) نے اردو اور فارسی میں امام زمانہ کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

جشن کے اختتام پر جامعہ امام صادق کے استاد جناب علامہ محمد ابراهیم حلیمی نے (مختصر)  دعا کی.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44837

ٹیگز