عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ عليه السلام،
قَالَ: «مِنْ حَقِ الْمُؤْمِنِ عَلى أَخِيهِ الْمُؤْمِنِ أَنْ يُشْبِعَ جَوْعَتَهُ، وَ يُوَارِيَ عَوْرَتَهُ، وَ يُفَرِّجَ عَنْهُ كُرْبَتَهُ، وَ يَقْضِيَ دَيْنَهُ، فَإِذَا مَاتَ خَلَفَهُ فِي أَهْلِهِ وَ وُلْدِهِ».
جابر سے روایت ہے کہ امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں: مومن کی اپنے دوسرے بھائی پر موجود حقوق میں سے یہ بھی ہے کہ اگر ہو بھوکا ہے اسے کھانا کھلائے، اگر اس کو لباس کی ضرورت ہے تو سے لباس دے دیا جائے، اگر وہ مشکلات میں ہے تو اس کی مشکل حل کریں، مقروض ہے تو قرض ادا کریں اور اگر وہ اس دنیا سے چلا جائے تو اس کے بال بچوں ک ساتھ اس کا جانشین بن کے رہے۔
الكافي (ط – دارالحديث) ؛ ج3 ؛ ص432












