حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کریس سکردو بلتستان میں مرکز ولایت و اخوت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ صحت کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز صاحبان نے مریضوں کا فری معاینہ کیا۔ جس میں کریس کے علاوه گون اور کورو کے کثیر تعداد مرد و خواتین اور بچوں پر مشتمل تھی۔
ان مریضوں میں بلڈ پریشر معده و جگر جلدی امراض کو چیک اپ کے علاوہ فری دوائیاں بھی فراہم کی گئیں تقریباََ۔1070 مریضوں کی چک اپ هوے اس فری میڈیکل کیمپ میں خدمات دینے والے ڈاکٹرز میں ، ڈاکٹر ہادی کارڈیالوجسٹ، ڈاکٹر حبیب میڈیکل اینڈ نیرولوجسٹ، ڈاکٹر اشرف سکن سپیشلسٹ، ڈاکٹر حسن ترابی چائلڈ سپیشلسٹ اور ڈاکٹر اطہر نفیس میڈیکل آفیسر شامل تھے۔
مرکز ولایت و اخوت اسلامی شعبہ صحت کے زیر اہتمام گذشتہ ایک دہائ سےڈاکٹر حسن ترابی کی زیر نگرانی اس قسم کے فری میڈیکل کیمپس لگائے جارہے ہیں۔ جن سے اب تک ہزاروں مریض مستفید ہوچکے ہیں۔




















