21

حماس نے 13یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردیا

  • News cod : 52171
  • 25 نوامبر 2023 - 12:57
حماس نے 13یرغمالیوں اور اسرائیل نے 39 فلسطینی بچوں اور خواتین کو رہا کردیا
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

وفاق ٹائمز، مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں غاصب اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت 4 روزہ جنگ بندی کا آج باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

عارضی جنگ بندی کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا ہے جو اگلے 4 روز یعنی منگل کی صبح 7 بجے تک جاری رہے گا۔

جنگ بندی کے دوران اسرائیل حماس معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ کیا جانا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہریوں سمیت 13 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ القسام بریگیڈز نے یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جس کے بعد ریڈکراس نے انہیں مصر کے حوالے کردیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52171

ٹیگز