40

مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے قوم و ملت کیلئے عظیم کارنامے انجام دیئے، حجت الاسلام شیخ محمد یوسف عابدی

  • News cod : 52969
  • 12 ژانویه 2024 - 3:50
مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی نے قوم و ملت کیلئے عظیم کارنامے انجام دیئے، حجت الاسلام شیخ محمد یوسف عابدی
انہوں نے نہ صرف مدارس میں خدمات انجام دی ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہای زندگی تعلق رکھنے والے شعبوں میں انہوں نے نمایاں کام انجام دیئے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مفسر قرآن، آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی ایصال ثواب کیلئے مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں مجلس ترحیم منعقد ہوئی۔
مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام محمد یوسف عابدی نے کہا کہ جو شخص مرحومین کو یاد کرتا ہے اور انکی مغفرت کیلئے دعا کرتا ہے خداوند عالم اسے بھی بخش دیتا ہے اور اس مرحوم کو بھی بخش دیتا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں بہت سارے علما گزرے ہیں کہ جنہوں نے قوم و ملت کیلئے عظیم کارنامے انجام دیئے۔ لیکن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی نے مختلف میدانوں میں خدمات انجام دیکر قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے۔
عموما علما کرام اپنے لئے ایک میدان انتخاب کرتے ہیں اور اسی میدان میں خدمات انجام دیتے ہے۔ جیسے کہ مبلغین ہیں، مدرسین ہیں اس کے علاوہ دوسرے شعبہ ہای زندگی سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ جات میں علما کرام خدمات انجام دیتے ہیں۔
شیخ محسن علی نجفی کو یہ امتیاز حاصل ہے انہوں نے مدارس، تبلیغ، تالیف، تصنیف اور دیگر شعبہ جات میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔
انہوں نے نہ صرف مدارس میں خدمات انجام دی ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہای زندگی تعلق رکھنے والے شعبوں میں انہوں نے نمایاں کام انجام دیئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چند شخصیات ہے جنہوں نے اس طرح سے کارنامے انجام دئیے، حجت الاسلام والمسلمین محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی مرحوم نے پورے پاکستان میں مدارس کا ایک جال بچھایا ، حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی مرحوم نے پاکستان میں مدارس اور دیگر مختلف امور میں بہت ساری خدمات انجام دی ہیں اسی طرح حضرت آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ہمیں ان چیزوں کی قدر کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علامہ شیخ محسن نجفی نے فقط مدارس یا مساجد یا دینی طلاب کیلئے نہیں بلکہ قوم کے لئے ہر میدان میں انہوں نے خدمات انجام دی ہیں ۔ اسوہ ایجوکیشن سیسٹم اور دیگر ادارے اس بات کی ثبوت ہے۔
آخر میں انہوں نے مصائب آل محمد بیان کرتے ہوئے مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی، حجت الاسلام والمسلمین محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی، حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی سید نیاز حسین نقوی کی درجات کے بلندی کیلئے دعا کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=52969

ٹیگز