وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مرحوم علامہ شیخ محسن نجفی کی رحلت پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقعہ مسجد و امام بارگاہ ہزارہ نچاری میں منعقدہ فاتحہ خوانی میں علمائے کرام، آئمہ جمعہ کوئٹہ، علاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین اور دیگر شخصیات سمیت عام شہریوں نے شرکت کی اور فاتحہ خوانی و مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔
فاتحہ خوانی کے اختتام میں علمائے کرام نے شرکاء سے خطاب کیا اور قوم و ملت کے لئے مرحوم شیخ محسن نجفی کی خدمات سے عوام کو آگاہ کیا۔












