19

لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں امامیہ آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’فاطمہ محافظہ اسلام‘‘ سیمینار

  • News cod : 53403
  • 06 ژانویه 2024 - 15:16
لاہور، خانہ فرہنگ ایران میں امامیہ آرگنائزیشن کے تعاون سے ’’فاطمہ محافظہ اسلام‘‘ سیمینار
امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کی طرف سے ملک بھر میں امام خمینی کے فرمان کے مطابق 20جمادی الثانی کو عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ھے۔ امسال بھی مرکزی ناظمہ سیدہ غزالہ رضوی کی ہدایت پر تمام ریجنز میں عظیم الشان سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔

وفاق ٹائمز، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان شعبہ خواتین کی طرف سے ملک بھر میں امام خمینی کے فرمان کے مطابق 20جمادی الثانی کو عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ھے۔ امسال بھی مرکزی ناظمہ سیدہ غزالہ رضوی کی ہدایت پر تمام ریجنز میں عظیم الشان سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور ریجن نے تمام مکاتب فکر کی سکالرز کو سیرت جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے نورانی پہلووں پر روشنی ڈالنے کے لیے فاطمہ محافظہ اسلام سیمینار میں شرکت کی دعوت دی۔ جس کا اہتمام خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاھور کے ساتھ مل کر کیا۔

اس روحانی محفل کا اغاز کلام الہٰی سے کیا جس کی سعادت سیدہ عترت زہراء نے حاصل کی۔ جماعت اسلامی کی ثمینہ سعید سابقہ MPA نے آیہ تطہیر کی تفسیر بیان کی اور سدرہ کرامت منہاج القرآن ویمن لیگ نے کہا کہ فاطمہ کنیز خدا ہمیشہ دوسرں کے لیے دعا کرتی تھی وہ فرماتی تھیں یہ دوسرں کا حق ہے, آپ انتہائی نڈر خاتون تھی, کئی غزوات میں رسول خدا کے ساتھ شریک رہیں, آپ کا اسلوب تربیت قیامت تک عورتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ISO کی مرکزی مسؤلہ سارہ رضوی نے بی بی کی عبودیت کے کمالات بیان کیے، خانم لیلا موحد فر اہلیہ ڈائریکٹر قونصلیٹ ایران لاہور نے کہا سیدہ کی ذات نہ صرف خواتین کیلے بلکہ تمام انسانیت کے لیے اسوہ کامل تھیں۔ MWM سے معصومہ احسن نے کہا فاطمہ نے انبیاء رسالت و امامت کا دفاع جس حکمت سے کیا اس سے زمانے کو توحید سمجھ آئی، آج کی خواتین یہی اسلوب فاطمی اپنائے تو بچے امام وقت کے سچے سپاہی بن سکتے ہیں۔ معروف مزہبی سکالر خانم ندا جعفری نے کہا سورہ کوثر مکمل حیات ہے, شافع محشر کی، جس کی تعظیم رسول خدا ہمیشہ کھڑے ہو کر کرتے تھے، خانم شباب زہرا نے سیدہ النساء کے مقام عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپکی رضا اور آپ کا غصہ صرف اور صرف خدا کے لیے تھا اسلام نے جو مرتبہ عورت کو عطا کیا وہ کسی دین نے نہیں دیا، ماں ہے تو جنت قدموں تلے، بیٹی ہے تو رحمت بیوی ہے تو نصف ایمان، یوں ان تمام رشتوں میں سیدہ جیسا مقام کسی کا نہیں۔

امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی جنرل سیکرٹری سیدہ سجیلہ معظم نے فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی زندگی کے نوارنی پہلوؤں پر روشنی ڈالی. آپ نے کہا تربیت یافتہ مائیں ہی اسلامی معاشرے کے قیام کی ضامن ہیں. خواہر نے خواتین کو کاروان فکر و عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اختتام پر تمام مہمانان گرامی نے خواہر سجیلہ معظم و ریجنل ناظمہ لاہور سیدہ شازیہ قاسم کے ساتھ مل کیک کاٹا، سابقہ ریجنل ناظمہ خواہر شاہدہ ناصر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا. دعا سلامتی امام زمانہ سے اس پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔ 150 سے زیادہ خواتین نے شدید سردی میں سیمنار کی رونق کو دوبالا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53403

ٹیگز