17

گورنر سندھ کی ایران کے قونصل خانہ آمد، بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار

  • News cod : 53421
  • 03 ژانویه 2024 - 15:23
گورنر سندھ کی ایران کے قونصل خانہ آمد، بم دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار
گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ کرمان دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔

وفاق ٹائمز، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ایران کے قونصل خانہ آمد، قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر سندھ کا استقبال کیا،ملاقات میں گورنر سندھ نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے مزار کے قریب بم دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے کہا کہ اس اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کرتا ہوں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے قونصل خانہ میں رکھی مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات بھی درج کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=53421

ٹیگز