19

ہم سب کو صحیح اور اہل افراد کا انتخاب کرنا چاہئے، آیت الله العظمی جوادی آملی

  • News cod : 54232
  • 01 مارس 2024 - 14:47
ہم سب کو صحیح اور اہل افراد کا انتخاب کرنا چاہئے، آیت الله العظمی جوادی آملی
ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ اہل اور با صلاحیت حکام اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے

وفاق ٹائمز، حضرت آیت اللہ العظمیٰ جوادہ آملی نے آج شروع ہونے والے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں بالکل ابتدائی لمحات میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ صحیح اور اہل عہدیداروں کا انتخاب کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ان شاء اللہ اہل اور با صلاحیت حکام اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں گے یہاں تک کہ ملک اور نظام ترقی کی منزلوں کو طے کرتا ہوا اس کے حقیقی مالک اور وارث حضرت صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) تک پہنچ جائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=54232

ٹیگز