21

حجۃ الاسلام شیخ انور علی نجفی کی جامعۃ النجف سکردو میں طلبہ سے خطاب

  • News cod : 55814
  • 26 می 2024 - 19:32
حجۃ الاسلام شیخ انور علی نجفی کی جامعۃ النجف سکردو میں طلبہ سے خطاب
ہمیں سپر طاقت سے تعلقات استوار رکھنا چاہئے۔ اسلام کی نگاہ میں سپر طاقت فقط ایک ہی ہے اور وہ ذات اللّٰہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ اگر ہمارا تعلق حقیقی معنیٰ میں خدا کے ساتھ مضبوط ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی

حجت الاسلام شیخ انور علی نجفی نے حجۃ الاسلام شیخ انور علی نجفی کی جامعۃ النجف سکردو میں طلبہ سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلتستان کو جغرافیائی، ثقافتی، سیاحتی اور دینی اعتبار سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ یہاں کے بچے دنیا کے ذہین ترین بچوں میں شمار ہوتے ہیں۔ یہاں کے بلند و بالا برفیلے پہاڑ جیسے کے ٹو، وسیع و عریض میدان جیسے دیوسائی اور کولڈ ڈیزرٹ اور سرسبز و شاداب زمین دنیا میں بے نظیر اہمیّت کی حامل ہیں۔ اب الیکٹرانک میڈیا کا دور پرانا ہوا۔ سوشل میڈیا بھی دس سال پرانا ہے۔ اے آئی(آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کے لیے آمادہ ہونا چاہئے اور آئندہ بیس سال کے لیے پلان تیار کرنا چاہئے۔

ہمیں سپر طاقت سے تعلقات استوار رکھنا چاہئے۔ اسلام کی نگاہ میں سپر طاقت فقط ایک ہی ہے اور وہ ذات اللّٰہ تعالیٰ کی ذات ہے۔ اگر ہمارا تعلق حقیقی معنیٰ میں خدا کے ساتھ مضبوط ہو جائے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=55814

ٹیگز