17

پاراچنار پرامن وادی ہے، اس کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 56950
  • 27 جولای 2024 - 11:38
پاراچنار پرامن وادی ہے، اس کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، علامہ شبیر میثمی
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پاراچنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے، کچھ ماہ پہلے پاراچنار کے ایک سکول میں 7 اساتذہ کو شہید کردیا گیا، وہ مدد کو پکارتے رہے مگر کسی انتظامی مشینری نے ان کی مدد نہیں کی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے پاراچنار میں انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاراچنار پُرامن وادی ہے، اس کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاستی ادارے، ضلعی انتظامیہ اور حکومت بے بسی کی تصویر اور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، حکومت اور ریاستی ادارے اس کا مستقل حل نکالیں اور واقعات کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کریں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے معصوم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کرکے علاقے میں امن بحال کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، پاراچنار حساس علاقہ ہے جہاں ایک سازش کے تحت کچھ عرصے بعد بے گناہ انسانوں کا خون بہایا جاتا ہے، کچھ ماہ پہلے پاراچنار کے ایک سکول میں 7 اساتذہ کو شہید کردیا گیا، وہ مدد کو پکارتے رہے مگر کسی انتظامی مشینری نے ان کی مدد نہیں کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=56950

ٹیگز