19

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار

  • News cod : 57020
  • 11 آگوست 2024 - 12:14
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صہیونی سفاکیت کو رکوائے۔

وفاق ٹائمز، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے صیہونی و استعماری مظالم کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی ذمہ داری ہے کہ اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے عملی اقدامات کرے۔

قائد ملت نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی صورتحال پر نوٹس لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے صہیونی سفاکیت کو رکوائے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی عوام کی جانب سے فلسطینی مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی و ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم فلسطینی مظلوموں کے ساتھ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57020

ٹیگز