16

مکتب سید الشہداء علیہ السلام کی ترقی اور کامیابی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اسلامی تبلیغی تنظیم کے سربراہ 

  • News cod : 57664
  • 23 سپتامبر 2024 - 9:40
مکتب سید الشہداء علیہ السلام کی ترقی اور کامیابی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، اسلامی تبلیغی تنظیم کے سربراہ 
اسلامی تبلیغی تنظیم کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مکتب سید الشہداء علیہ السلام کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، مزید کہا کہ خواتین نے بھی واقعہ عاشورا می ثابت کیا کہ وہ تاریخ کے میدان میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تبلیغی تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد قمی نے زنجان یونیورسٹی میں ثار اللہ بورڈ کے دوسرے سالانہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا کہ واقعہ عاشورا میں خاندان کے موضوع پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، اور کہا کہ آج کے میڈیا کی ڈیجیٹل جنگ سے نمٹنے کے لیے اور حقیقی ثقافت کو تشکیل دینے کے لیے اگر ہم عوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تو اسکی خاص اہمیت ہوگی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حماسہ کربلا کی کامیابی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے، مزید کہا کہ مردوں کے ساتھ ساتھ عاشورا کے میدان میں خواتین نے بھی ثابت کیا کہ وہ تاریخ کے میدان میں کس قدر اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قمی نے اس بات پر تاکید کی کہ خواتین کو معاشرے کے ایک اہم طبقے کی حیثیت سے خصوصی توجہ اور اہمیت دی جانی چاہیے، مزید کہا کہا کہ یہ طبقہ جہاد کے موضوع کی تشریح کرنے والا اور اسکو پھیلانے والا ہے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ خاندان اس وقت کامیاب، خوشحال اور پرکشش ہوتا ہے جب اس میں خواتین کی موجودگی اور انکا کردار سنجیدہ ہو۔

اگر سماجی زندگی میں خواتین کے کردار کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے تو معاشرے میں مختلف مسائل در پیش آ سکتے ہیں۔

انہوں نے ثار اللہ زنجان کمیٹی کی طرف سے خاندان کے طبقے کو سنجیدگی سے لینے کی تاکید کرتے ہؤے بیان کیا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے بعد تمام ذمہ داریاں اپنے اہل بیت علیہم السلام کے سپرد کیں، جس سے دین اسلام میں خاندان کی بنیادی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57664

ٹیگز