19

مسلم ممالک کو آواز بلند کرنی چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان

  • News cod : 57767
  • 28 سپتامبر 2024 - 19:40
مسلم ممالک کو آواز بلند کرنی چاہیئے، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وفاق ٹائمز، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے ساری زندگی ناجائز اسرائیلی ریاست کے خلاف مزاحمت کی، حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جان قربان کردی، اللہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انشاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے، اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اس وقت عالمی حالات کی شدت کو دیکھتے ہوئے مسلم ممالک کو اپنی آواز بلند کرنی چاہیئے اور ایک مشترکہ موقف اپنانا ہوگا تاکہ مظلوم فلسطینیوں اور لبنانیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57767

ٹیگز