25

جامعۃ الکوثر میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد 

  • News cod : 57822
  • 30 سپتامبر 2024 - 8:52
جامعۃ الکوثر میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد 
مجلس عزاء میں علماء کرام، دانشوران قوم ،دینی مدارس کے اساتذہ کرام و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وفاق ٹائمز ، جامعۃ الکوثر میں محسن ملت طاب ثراہ کی مرحومہ مغفورہ رفیقہ حیات اور رہبر کل حزب اللہ لبنان شہید سید حسن نصر اللہ قدس سرہ کی بلندی درجات کے لئےقرآن خوانی و مجلس عزاء کا اہتمام کیا گیا۔

مجلس عزاء سے علامہ انتصار حیدر جعفری قبلہ نے خطاب کیا۔

آپ نے اپنے خطاب میں شہدائے اسلام کے مقام و مرتبے اور حقوق والدین پر روشنی ڈالی۔

مجلس عزاء کے اختتام پر معروف نوحہ خواں جناب شاہد بلتستانی نے نوحہ خوانی کی۔

واضح رہے کہ مجلس عزاء میں علماء کرام، دانشوران قوم ،دینی مدارس کے اساتذہ کرام و طلاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57822

ٹیگز