15

آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 57997
  • 14 اکتبر 2024 - 18:48
آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی
سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی  برسی، عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح میں خصوصی شرکت۔‎

سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی  برسی عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح میں خصوصی شرکت۔‎

سرگودھا، پنجاب سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی کی سرگودھا پنجاب میں سلطان المدارس سرگودھا کی جانب سے منعقدہ برسی عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح میں خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں علمی و فکری حوالے سے آیت اللہ کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم سب کو مل کر قبلہ محترم کے افکار اور علمی خدمات کے سلسلے کو عوام الناس تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو و السلام۔

بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح کے مرقد پر حاضری دی فاتحہ خوانی بھی کی علماء کرام و طلب عظام نے سیکرٹری جنرل سے فرد فرد ملاقاتیں بھی کیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=57997

ٹیگز