وفاق ٹائمز ، کراچی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی سے زہرا (س) اکیڈمی میں کراچی یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کی ملاقات میں موجودہ ملکی و علاقائی بالخصوص طلباء کی یونیورسٹی میں خدمات اور کھیلوں کے میدان میں اہم کردار پر سیکرٹری جنرل کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سیکرٹری جنرل نے ماضی کے حال و احوال سے طلباء کی رہنمائی کی اور تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی کام کرنے کی ہدایت دی۔












