وفاق ٹائمز، مدرسہ الامام المنتظر (عج) قم، ایران میں تشکل امام المنتظر (عج) اور معاونت فرھنگی کے زیر اہتمام حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل، سید مقاومت، شہید سید حسن نصر اللہ کے چالیسویں کی مناسبت سے ایک پروقار مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس میں حوزہ علمیہ قم کے جید عالم دین اور ممتاز مقرر، حجت الاسلام و المسلمین آقای داد سرشت تہرانی نے خصوصی خطاب کیا۔
حجت الاسلام آقای تہرانی نے اپنے خطاب میں سید حسن نصر اللہ کی عظیم شخصیت، ان کی مقاومت اور میدان جنگ میں قربانیاں اور عالم اسلام میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
آقای تہرانی نے حاضرین کو سید مقاومت کی فکری و عملی رہنمائی پر عمل پیرا ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔
اس مجلس میں جامعہ امام المنتظر عج کے مسئولین اور طلاب نے شرکت کی اور شہید سید حسن نصر اللہ کی بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کی۔












