23

علامہ شبیر حسن میثمی کی جماعت اہل حرم کی جانب سے منعقدہ خاتون جنت کانفرنس میں شرکت

  • News cod : 59164
  • 22 دسامبر 2024 - 20:42
علامہ شبیر حسن میثمی کی جماعت اہل حرم کی جانب سے منعقدہ خاتون جنت کانفرنس میں شرکت
اس موقع پر جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا اس موقع پر دیگر شیعہ سنی علماء و دیگر اہم ملی و قومی شخصیات بھی موجود تھیں۔

وفاق ٹائمز، پاکستان جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ سالانہ خاتون جنت کانفرنس اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا اس موقع پر دیگر شیعہ سنی علماء و دیگر اہم ملی و قومی شخصیات بھی موجود تھیں۔

سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام جن مسائل و مشکلات کا شکار ہے اس پر جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا افسردہ ہونگی، اس لیے تمام مکاتب فکر مل کر اس سلسلے میں آواز بلند کریں اور مجاہدین اسلام کی مدد و نصرت اور ظالموں کی نابودی کے لیے اجتماعی آواز بلند کرنے کا اہتمام بھی کریں، آخر میں مفتی گلزار نعیمی و دیگر جماعت کے رفقاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=59164

ٹیگز