وفاق ٹائمز، حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیرحسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں حضرت فاطمہ زہراء علیھا السلام کی مبارک ولادت کی مبارک مناسبت کے موقع پر اپنے دستِ مبارک سے بعض طلاب حوزہ علمیہ نجف اشرف کو لباسِ علم و تقوی عمامہ سے مزین کیا ۔
مرجع عالی قدر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید توفیقات کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا کی اور انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خاص کر اپنی تعلیمی تبلیغی اور معاشرے میں اصلاح اور بیداری کے سفر میں قول پر عمل کو مقدم کریں ۔












