14

علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا آغا خان کی وفات پر تعزیتی پیغام

  • News cod : 60028
  • 05 فوریه 2025 - 13:25
علامہ شیخ محمد حسن جعفری کا آغا خان کی وفات پر تعزیتی پیغام
شیخ حسن جعفری نے بیان میں کہا کہ ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

وفاق ٹائمز، معروف عالم دین اور سرپرست اعلیٰ انجمن امامیہ بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی پرنس آغا خان کی وفات کا سن کر ہم گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کی حیات نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک مشعلِ رہنمائی ثابت ہوئی ہے۔ ان کی علم و حکمت، محبت اور خدمتِ خلق کی مثالیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔

ان سے ملاقات بھی ایک دفعہ ہوئی اور انتہائی اہم معاملات پر گفتگو بھی ہوئی تھی، انسانیت کیلئے درد اور کام کرنے کا جذبہ یقینًا دیدنی تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور تمام اسماعیلی براداری کو اس ناقابلِ بیان نقصان کے غم کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60028

ٹیگز