20

ہر حادثے اور واقعے کو بغیر تحقیق، ظہور کی علامت سمجھنے سے اجتناب کرنا چاہیے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی

  • News cod : 60181
  • 13 فوریه 2025 - 13:20
ہر حادثے اور واقعے کو بغیر تحقیق، ظہور کی علامت سمجھنے سے اجتناب کرنا چاہیے، حجت الاسلام علی اصغر سیفی
معاشرے میں عدل و انصاف، دینی شعور اور عملی میدان میں کردار سازی سے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے آمادگی پیدا کی جا سکتی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورت کے مطابق، موسسہ علمی و فرہنگی امام زمان (عج) کے زیر اہتمام 13 شعبان المعظم کو ولادت باسعادت حضرت ولی عصر امام مہدی (عج) کی مناسبت سے ایک روح پرور اور پروقار جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء، طلاب اور مختلف علمی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا، جس کی سعادت ممتاز قاری شیخ باقر انصاری نے حاصل کی۔
شعراء نےامام زمان (عج) کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔
جشن کے مہمانِ خصوصی جی بی کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین (MWM) گلگت بلتستان کے سکریٹری امورِ سیاسیات حجت الاسلام والمسلمین قبلہ شیخ احمد علی نوری تھے، جنہوں نے انقلابِ اسلامی ایران کی برکات، دفاعِ مقدس میں اپنی شرکت اور مجاہدین کے اخلاص و ایمان کے ناقابلِ فراموش واقعات کو بیان کیا۔
قبلہ نوری نے اپنے خطاب میں انقلابِ اسلامی کے اثرات اور اس کے عالمی سطح پر اثرانداز ہونے والے معجزات پر روشنی ڈالی۔ مزید برآں، انہوں نے 8 سالہ جنگِ تحمیلی کے دوران اپنی شرکت کے تجربات، مجاہدین کی استقامت اور ان کے خلوصِ نیت کے واقعات بیان کیے، جس سے حاضرین کے دلوں میں جذبۂ ایثار و قربانی ایجاد کیا ۔
جشن کے آخری خطیب حجت الاسلام والمسلمین متخصص و مبلغ مہدویت استاد حوزہ علی اصغر سیفی نے مہدویت کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے حاضرین کو تاکید کی کہ:
علاماتِ ظہور کی تلاش میں الجھنے کے بجائے اسبابِ ظہور کے لیے زمینہ سازی پر توجہ دینی چاہیے۔
ہر حادثے اور واقعے کو بغیر تحقیق، ظہور کی علامت سمجھنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
معاشرے میں عدل و انصاف، دینی شعور اور عملی میدان میں کردار سازی سے امام زمانہ (عج) کے ظہور کے لیے آمادگی پیدا کی جا سکتی ہے۔
ان کی علمی گفتگو نے مہدویت کے حقیقی مفہوم کو اجاگر کیا اور اس ذمہ داری کی طرف متوجہ کیا جو ہر فردِ مؤمن پر عائد ہوتی ہے۔
جشن کے اختتام پر موسسہ علمی و فرہنگی امام زمان (عج) کی جانب سے نمایاں علمی و تبلیغی خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خصوصی عزت افزائی کی گئی:
1. حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر الیاس عابدی:
ان کی PHD مکمل ہونے پر ان کی علمی خدمات کو سراہا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔
2. حجت الاسلام والمسلمین شیخ احمد علی نوری:
پاکستان میں ان کی دینی، سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
دفاعِ مقدس میں 9 ماہ تک عملی شرکت اور مجاہدانہ خدمات پر ان کی قدردانی کی گئی۔
3. حجت الاسلام والمسلمین شیخ مرتضی واعظی:
مختلف ممالک میں تبلیغِ دین کی خدمات پر ان کی تجلیل کی گئی۔
گذشتہ سال ماہ رمضان اور محرم میں تبلیغی خدمات انجام دینے والے علماء و طلاب کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔
محفل کا اختتام دعائے امام زمان (عج) سے کیا گیا، جس میں تمام حاضرین نے ظہورِ امام (عج) کےلئے دعا کی اور تجدیدِ عہد کی ۔
نتائج و اثرات:
یہ جشن نہ صرف ایک روحانی اجتماع تھا بلکہ اس نے حاضرین کو مہدویت کے عملی تقاضوں کی طرف متوجہ کیا۔
مہدویت پر علمی روشنی ڈال کر حقیقی منتظرین کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔
موسسہ علمی و فرہنگی امام زمان (عج) کی جانب سے منعقدہ یہ پروقار جشن عقیدت، علم اور مہدویت کے عملی پیغام کا مظہر تھا۔ اس قسم کے اجتماعات دینی بیداری کے فروغ، مہدوی ثقافت کے احیاء، اور نوجوان نسل کو ظہورِ امام (عج) کی تیاری میں کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں امام زمان (عج) کے سچے منتظرین میں شامل فرمائے اور ہمیں ان کی خدمت کا شرف عطا کرے۔ آمین۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=60181

ٹیگز