مانجھند نزد سیہون شریف روڈ حادثے میں شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی، معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید علی جان رضوی سمیت 2 اور افراد جاں بحق پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ
بہت افسوسناک خبر ہے کہ معروف کمسن منقبت خوان خواجہ علی کاظم نوجوان منقبت خوان سید علی آغا جان اور شہید علامہ حسن ترابی کے فرزند زین ترابی ایک المناک حادثے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ یہ سانحہ نہ صرف منقبت خوانی کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے بلکہ اہلِ محبت کے دلوں پر بھی گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔
خواجہ علی کاظم اور سید علی آغا جان نے اپنی خوبصورت آواز اور عقیدت بھرے کلام سے اہلِ بیتؑ کی محبت کو عام کیا۔ ان کی منقبت خوانی ہمیشہ سننے والوں کے دلوں میں ایمان و عشق کی روشنی بکھیرتی رہے گی۔
ہم بارگاہِ الٰہی میں دعاگو ہیں کہ ربِ کریم مرحومین کو جوارِ اہلِ بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور چاہنے والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔
اللهم صل على محمد وآل محمد
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان












